ابوظہبی (کشمیر ڈیجیٹل)جموں و کشمیر پیپلز پارٹی یواے ای کے صدر سردار یعسوب نے انوار الحق حکومت کے بجٹ کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ خوشنما الفاظ کا مجموعہ ہے جسے جموں وکشمیر پیپلزپارٹی مسترد کرتی ہے ۔
سردار یعسوب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ،سیکر اسمبلی ،وزرا ممبران اسمبلی ،اشرافیہ کی عیاشیوں کے لئے غیر ترقیاتی مد میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے فی حلقہ 30سے 40کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے فرضی اعلانات کئے گئے
محکمہ صحت ،تعلیم کی مد میں اربوں روپے کے فنڈز مختص کرنے کے اعلانات سے عوام کو دھوکہ نہی دیا جاسکتا آذاد کشمیر کے تمام اضلاع کی طرح ضلع سدھنوتی اور سب ڈویژن منگ کے پرانے منصوبہ جات اور سڑکوں کے منصوبہ جات ادھورے پڑے ہیں نئے منصوبہ جات کا اعلان الیکشن اسٹنٹ ہے
سردار یعسوب نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے کے پی پی کے قائد سردار حسن ابراہیم خان حقیقی اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔۔
ممبران اسمبلی کی تجاویز کے بغیر کیسے بجٹ پاس کیا جاسکتا ہے موجودہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام پر ایک بڑا بوجھ ہے آذاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ کی بحالی کے اعلانات کی بجائے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
وزیر اعظم آذاد کشمیر کہتے ہیں کہ ہیلتھ کارڈ بحال کر دیا گیا ہے سیکرٹری ہیلتھ آزاد کشمیر بیان جاری کرتے ہیں کہ یکم اگست کو آزاد کشمیر کا ہیلتھ کارڈ بحال کر رہے ہیں عوام فیصلہ کریں کہ کون سے بیان پر یقین کیا جائے۔۔
ہیلتھ کارڈ فوری بحال ہونا چاہئے تاکہ آذاد کشمیر کے عوام آزاد کشمیر اور پاکستان کے ہسپتالوں میں مفت علاج کروا سکیں آذاد کشمیر میں ایک طرف حکومت خزانہ خالی ہونے کا رونا رویا جاتا ہے ۔
جے کے پی پی کرپٹ حکمران اور نظام کے خلاف برسر پیکار ہے آئندہ انتخابات میں کرپٹ اور استحصالی نمائندوں کا عوام کڑا احتساب کریں گے۔
راولاکوٹ کا اعزاز، عثمان اعجاز نے آسٹریلیا یونیورسٹی سے سائبرسکیورٹی میں ڈگری مکمل کرلی