اسلامی نظریاتی کونسل آزادکشمیر کے 5اراکین کا 3سال کیلئے تقرر

مظفر آباد:صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے آزاد جموں و کشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کے5اراکین کے تقرر کی منظوری دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود نےمولانا سعید یوسف خان ( پلندری) ، مولانا صاحبزادہ پیر محمد حبیب الرحمان محبوبی (میرپور)کو رکن کونسل مقرر کردیا ہے۔

مفتی سید کفایت حسین نقوی ، مولانا قاری عتیق الرحمان دانش (مظفرآباد) اور مولانا سید عتیق الرحمان شاہ (نیلم) کوبھی تین سال کیلئے بطور رکن کونسل مقر کردیا گیا ہے۔

Scroll to Top