فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز،جنگ روکنے پرشکریہ ادا کرنے مدعو کیا تھا،ڈونلڈ ٹرمپ

 واشنگٹن: فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ظہرانہ کیبنٹ روم میں دیا گیا، اس دوران آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز ہے، ان کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے کیوں کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات،مودی اور گودی میڈیامیں کھلبلی

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے کیلئے شکریہ ادا کرنے کیلئے ظہرانے پر مدعو کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سے ملاقات کے دوران حالیہ ایران اور اسرائیل کے معاملے پر بھی بات ہوئی، پاکستان ایران کو بہت زیادہ جانتا ہے جب کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہورہی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

آرمی چیف کی امریکی صدر سے ملاقات کو اسلام آباد میں ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، وائٹ ہاؤس میں صحافیوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے متوقع سفارتی نتائج کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا تو ان کا کہنا تھا ’جنرل عاصم پاکبھارت کشیدگی کو پاکستان کی طرف سے روکنے میں انتہائی مؤثر رہا ہے۔

Scroll to Top