اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے کی بین الاقوامی کوششوں کو رد کرتے ہوئے امریکی ثالثی کی پیشکش کو سختی سے مسترد کر دیا۔
بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کے مطابق نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 35 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو میں واضح کیا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کسی تیسرے فریق کی ثالثی کو تسلیم نہیں کرتا اور نہ ہی کرے گا۔
بھارتی سیکریٹری خارجہ کے مطابق نریندر مودی نے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے ٹرمپ کو کہا کہ آپریشن سندور تاحال جاری ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا صدر ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے مودی کی اجازت درکار ہے؟ ترجمان نے جواب دیا کہ صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ ہر ملک کو اپنے مستقبل کا تعین کرنے کا حق حاصل ہے، ہم صرف مدد کی پیشکش کر سکتے ہیں، قبول کرنا متعلقہ ممالک پر منحصر ہے۔
بجٹ مشاورت میں شامل نہ کرنے پر راجہ فاروق حیدر، شاہ غلام قادر حکومت پر برس پڑے