الیکشن سے قبل پارٹی سے اختلافات ختم کئے جائیں گے،شاہ غلام قادراورفاروق حیدر کا اتفاق

مظفرآباد :صدر پاکستان مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر اور سابق وزیراعظم آزادکشمیرو پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں جماعتی امور تنظیمی معاملات ،حکومتی معاملات ، آئندہ عام انتخابات کے حوالے حکمت عملی ، جماعتی منشور آمدہ بجٹ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

دونوں رہنمائوں نے اس موقع پر آزادکشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا اور اہم امور پر مشاورت کی دو گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں تمام امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: فاروق حیدر کی انوارالحق کیخلاف رٹ،بار بار مہلت طلب کرنیکا مطلب دال میں کچھ کالا ہے، آزادکشمیر ہائیکورٹ

ن لیگ کی ہائی کمان کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے طے کیا آزادکشمیر کے آمدہ سال ہونے والے عام انتخابات کیلئے حلقہ وائز مشاورت اور جماعتی کارکنان کو متحد کیا جائیگا۔

دونوں رہنمائوں نے اتفاق کہا کہ فیلڈ میں جہاں چھوٹے موٹے امور پر اختلاف رائے ہے کو دور کرتے ہوئے یکجان ہوکر عام انتخابات میں حصہ لیں گے اور انشاءاللہ بھرپور کامیابی حاصل کرینگے، کارکنان انتخابی مہم کی تیاریاں شروع کردیں۔

Scroll to Top