دھیرکوٹ، گاڑی کا المناک حادثہ، نوجوان سمیت خاتون جاں بحق، دو شدید زخمی

باغ (کشمیر ڈیجیٹل) تحصیل دھیر کوٹ میں بچارو گاڑی حادثے کاکار ہوکر گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں ایک نوجوان سمیت خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے ایک کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ دھیرکوٹ کے علاقے رنگلہ چھپڑیاں کے مقام پر پیش آیا ہے۔

پجارو حادثہ میں ایک 18 سالہ نوجوان عبدالہادی ولد گلفراز اور 24 سالہ تبسم بی بی زوجہ عاشق علی جاں موقع پر بحق ہو گئے ہیں جبکہ ایک خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم حادثہ کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی۔

ایران اسرائیل کشیدگی ، خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ، 74.79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

Scroll to Top