مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) ڈپٹی سیکرٹری عارف بٹ کیس میں اہم پیش رفت ،محکمہ اطلاعات کا ملازم حسنین معصوم ،بے بس لڑکیوں کو نوکریوں کا جھانسا دے کر پیش کرنے کے سنگین الزام میں گرفتار کر لیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں کارروائی کے دوران ملزم حسنین کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
گرفتاری اُس وقت عمل میں آئی جب دورانِ تفتیش ڈپٹی سیکرٹری عارف بٹ کے موبائل فون کا مکمل ڈیٹا حاصل کیا گیا جس میں محکمہ اطلاعات کے ملازم حسنین کے ساتھ چیٹس، اسکرین شاٹس اور قابل اعتراض پیغامات سامنے آئے۔
ان شواہد کی بنیاد پر پولیس نے زیرِ دفعہ 19-ZA کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔ذرائع کے مطابق تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے، اور مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس نیٹ ورک میں مزید بااثر افراد بھی ملوث ہو سکتے ہیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا
مکڑا پہاڑ،راجکوٹ سڑک کی تعمیر میں گھپلا،وزیراعظم کا کرپشن فری کشمیر کا خواب چکنا چور