مکڑا پہاڑ،راجکوٹ سڑک کی تعمیر میں گھپلا،وزیراعظم کا کرپشن فری کشمیر کا خواب چکنا چور

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) مکڑا پہاڑ کے دامن میں واقع راجکوٹ کے مقام پر چار سال سے زیر تعمیر ایک کلو میٹر پختہ سڑک کی ناقص تعمیر نے وزیراعظم آزادکشمیر کا کرپشن فری کشمیر کا خواب چکنا چور کردیا ۔

احتساب بیورو کی واضح ہدایات کے باوجود ناقص تعمیر کا کام جاری ہے پختہ کی گئی سولنگ،دیواروں کی تعمیر گریڈ کو بہتر بنانے اور کام کے معیار سے متعلق عوام علاقہ کی شکایات کا کوئی ازالہ نہ ہوسکا ۔

سڑک کے پختہ کیئے گئے حصے میں گھاس کے ڈیرے ،مٹی پر ڈالی گئی لک کھرجنے سے اُکھڑ نے لگی۔ دیواروں کی تعمیر میں استعمال کیا گیا سمیٹ اور ریت دھول بن کر اڑ نے لگا۔

کشمیر ڈیجیٹل کی میڈیا ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے معززین علاقہ عبدالقیوم ،محمد یوسف،محمد عمران،فاروق مغل ،غلام سرور اور جاوید احمد نے محکمہ شاہرات کی تصریحات کے منافی سڑک کی تعمیر میں کی جانے والی مبینہ کرپشن محکمہ شاہرات اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت اور من مانیوں سے متعلق دستاویزات کی روشنی میں شکایات کے انبار لگادیئے ۔۔ْ

عوام علاقہ نے کہا کہ سڑک کی ناقص تعمیر کے نشاندہی کرنے والے کے خلاف محکمہ شاہرات اور ٹھکیدار نے ایف آئی آر درج کرانے اور ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔۔

عوام علاقہ نے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق، وزیر حکومت سردار جاوید ایوب اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے سڑک کی تعمیر میں تاخیر ناقص میٹریل کے استعمال اور کرپشن کی تحقیقات کیا غیر جانبدار کمیشن مقرر کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

Scroll to Top