تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پر حملے کا اشارہ دے دیا۔
آسٹریلوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ خامنہ ای کا خاتمہ جنگ کو بڑھاوا نہیں دیگا۔ خامنہ ای کا خاتمہ جنگ بند ہونے میں مدد دے گا۔
آسٹریلوی ٹی وی کی جانب سے نیتن یاہو سے سوال کیا گیا کہ کیا آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کا ارادہ ہے؟
اس سوال کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ جو ضروری ہوگا وہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حماس نے 6 اسرائیلی چھوڑ دئیے،نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی
خیال رہے کہ گزشتہ روز غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو ویٹو کردیا تھا۔
امریکی عہدیداروں نے خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سیاسی قیادت کے پیچھے جانےکی بات بھی نہیں کرسکتے۔