کوٹلی(کشمیر ڈیجیٹل) چیئرمین ضلع کونسل چوہدری عبدالغفورکی زیرصدارت ضلع کونسل کوٹلی کااجلاس منعقدہوا۔
اجلاس میں بلدیاتی ادارہ جات کوفراہم کردہ رقم سالانہ ترقیاتی پروگرام مالی سال2024-25کے خلاف ترقیاتی منصوبہ جا ت کی منظوری /فنڈزکی تقسیم کی گئی ۔
آزادکشمیرکابینہ کے فیصلے کی روشنی میں گورنمنٹ کی طرف سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی مدAid Councilsمیں ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے مبلغ104.400ملین(10کروڑ چوالیس لاکھ ) روپے ضلع کونسل کوٹلی کودیئے گئے۔
تمام معززممبران جومنتخب ہوئے کوآزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی جانب سے فی ممبرضلع کونسل مبلغ اٹھارہ لاکھ روپے بغرض ترقیاتی منصوبہ جات دیئے گئے تمام معززممبران نے اٹھارہ لاکھ روپے کی حد تک ترقیاتی اسکیم ہاکونسل کو دی ہیں۔
جس پرادارہ تحت قواعدعمل درآمدکررہاہے۔مطابق گورنمنٹ نوٹیفکیشن منظورشدہ رقم کے خلاف معززممبران ضلع کونسل سے تجویزشدہ منصوبہ جات کی منظوری کی تجویزہے۔
اجلاس میں بھارت کی اشتعال انگیزی کابھرپورجواب دینے پر پاک فوج کوخراج عقیدت پیش کیاگیا۔شہداء بنیان المرصوص کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔
ایران پراسرائیل کے جابرانہ حملے کی بھرپورمذمت کی گئی اورایران کے لیے دعاکی گئی کہ اللہ پاک انہیں کامیابی عطافرمائیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل عبدالغفور جاوید نے کہا کہ گراس روٹ لیول پر فنڈز کی فراہمی اور تعمیر و ترقی چوہدری انوار الحق حکومت کی ترجیح ہے۔
ممبران ضلع کونسل کو فنڈز کی دستیابی سے دیہی علاقوں میں شہری مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے وزیراعظم چوہدری انوار الحق اور ان کی کابینہ کا شکریہ بھی ادا کیا جن کی وجہ سے منتخب نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز ملے۔
ہنیہ کی شہادت: موبائل فون بند ہونے کے باوجود اسرائیلی ٹریکنگ کامیاب، برطانوی اخبار کا انکشاف