سماہنی:سابق وزیر اور ممبر قانون اسمبلی چوہدری علی شان سونی کی برادری کے تشدد کا شکار خاندان نے اپنے اوپر ڈھائے جانے والے مظالم پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تمبیلہ کڈیالہ کے رہائشی رخسار شاہ نے آزاد کشمیر حکومت سے دادرسی اور ظلم و جبر کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری علی شان سونی کی برادری پر مشتمل افراد نے انکا کہنا حرام کر رکھا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اکثریت پر مبنی برادری نے سادات گھرانوں کا راستہ بند کر دیا ہے، جب اس متعلقہ افراد سے راستہ کی بحالی اور زیادتی کے خاتمہ کی بات کی تو انہوں نے تشدد کیا۔
رخسار شاہ کا کہنا تھا کہ جب ہم نے اس ظلم و زیادتی کو پولیس کے نوٹس میں لایا تو پولیس نے مجرم پکڑنے کے بجائے علی شان سونی کے دباؤ ہمارے خلاف ایف آئی آر دے دی۔
ہم غریب اور بے بس لوگ ہیں، ہمیں مخصوص قبیلہ نے تنگ کر رکھا ہے ہماری زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔ہمیں انصاف فراہم کیا جائے
وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت اعلیٰ حکام ہمارے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور ہمیں ظلم سے نجات دلائیں۔