لوڈشیڈنگ معاملہ، انتظامیہ اورعوام کے درمیان مذاکرات کامیاب،احتجاج کی کال موخر کرنے کا اعلان

ہٹیاں بالا:لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام کی ہڑتال کی کال،ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی،ایس پی مرزا زاہد حسین، ایکسین برقیات ،اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا کامران خان اور دیگر سائیں باغ،سندری پہنچ گئے

ہٹیاں بالا ۔مقامی آبادی کو جائز مسئلہ حل کروانے کی یقین دہانی،عوام علاقہ شاریاں،لمنیاں،سائیں باغ اور گردونواح نے نے 29 جنوری بروز بدھ ہونے والا احتجاج موخر کرنے کا اعلان کردیا۔

ہٹیاں بالا ۔لمنیاں فیڈر کا لوڈ کم کرتے ہوئے بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کرکے 10 سے 12 گھنٹے بجلی عوام کو ہر صورت فراہم کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر ۔

ہٹیاں بالا ۔۔ایس پی،ایکسین برقیات اور دیگر نے کہا کہ عوام علاقہ کو سہولیات فراہم کرنا ریاست،انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔۔

ہٹیاں بالا ۔عوامی حلقوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر،وزیر امور کشمیر اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے فوری طور پر گرڈ سٹیشن ہٹیاں بالا پر تنصیب کے لیے نیا ٹرنسفارمنگوائیں،تانکہ جہلم ویلی بھر کے عوام ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارا پائیں۔۔

Scroll to Top