trump

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل ایران جنگ میں شامل ہونے کا عندیہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ امریکا اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں شامل ہوسکتا ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کی سینئر صحافی ریچل اسکاٹ سے آف کیمرا گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ ہم ایران اور اسرائیل کی اس لڑائی میں شامل ہو جائیں، لیکن انہوں نے ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ اس وقت امریکا کسی فوجی کارروائی میں ملوث نہیں ہے۔

ٹرمپ نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی کہ ایران اسرائیل جنگ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اگر ثالثی کا کردار ادا کریں تو وہ اس کیلئے کھلے دل سے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی ختم کرائی، ایران اسرائیل جلد معاہدہ کرینگے، میں بہت کچھ کرتا ہوں کریڈٹ نہیں ملتا، ٹرمپ

امریکی صدر نے بتایا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات جاری ہیں اور ان کے بقول اب جبکہ ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید فضائی حملے ہو رہے ہیں، ایران ممکنہ طور پر معاہدے کیلئے زیادہ آمادہ ہوگا۔

یاد رہے کہ جمعہ کی صبح اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑے حملے اور پھر ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی ہے۔

ایران نے اتوار کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کا چھٹا دور منسوخ کر دیا تھا، جو کہ پہلے سے طے شدہ تھا۔

Scroll to Top