آزاد کشمیر میں فوری شفاف انتخابات ناگزیر ہوچکے، نبیلہ ارشاد ایڈووکیٹ

کھوئی رٹہ : چئیر پرسن جموں کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی محترمہ نبیلہ ارشادایڈووکیٹ نے کہا کہ آزاد کشمیر میں فوری صاف شفاف انتخابات وقت کی ضرورت ہیں نام نہاد حکومت آزاد کی نالائقی و نااہلی کی وجہ سے عوام کا رحجان عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف ہوا اور عوام نے کچھ ریلیف حاصل بھی کیا اسمبلی میں بیٹھے لوگ عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں

فوری انتخابات ہی مسائل کا حل ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کھوئی رٹہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر مسائل کی آماجگاہ بن چکی موجودہ حکومت مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اسمبلی میں بیٹھے وفاداریاں تبدیل کر رہے ہیں عوامی مسائل سے ان کو کوئی سروکار نہیں

جب پانچ سال میں کئی وزیراعظم آئیں گے اور جائیں گے تو عوام کا اعتماد کیسے حاصل کر سکیں گے اور اس ساری مشق کے تحریک آزادی کشمیر پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں آج حکمران مقبوضہ کشمیر کی بجائے اپنی کرسی بچانے کے چکر میں ہیں ان کو اپنے مفادات ان کو زیادہ عزیز ہوں

انھوں نے مزید کہا کہ دن کو کسی اور جماعت اور شام کو کسی اور جماعت میں جانے والوں کو عوام بخوبی پہچان چکی عوام اب ان کا محاسبہ کریں گے انھوں نے مزید کہا کہ ایل او سے ملحقہ علاقوں میں وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے حکومت کو فوری ہیتھ ایمرجنسی نافذ کرنا چاہیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور محکمہ ہیلتھ کو فوری نوٹس لینا چاہیے اس سے پہلے وبا شدت اختیار کر جائے انھوں نے کھوئی رٹہ پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Scroll to Top