اسرائیلی فوج کے نقشے میں مقبوضہ جموں وکشمیر پاکستان کا حصہ ، بھارتی سیخ پا

یروشلم(کشمیر ڈیجیٹل)اسرائیلی فوج نے اپنے ایک نقشے میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جمعہ کو اپنے ایکس ہینڈل پر یہ نقشہ اپ لوڈ کیا تھا ۔ اسرائیلی فضائیہ نے بھی اسی طرح کے نقشے پر مشتمل ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی ہے جسکا مقصد ایرانی میزائلوں کی رینج دکھانا تھا۔
بھارت میں اس نقشے پر سخت ردعمل دیکھا گیا۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے غم وغصے کا اظہار کیااور نقشہ فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ جواب میں اسرائیلی فوج نے معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نقشہ سرحدوں کو درست طریقے سے ظاہر کرنے میں ناکام رہا ہے ۔
کانگریس کے سینئررہنما Pawan Kheraنے نقشے کو وزیر اعظم نریندر مودی کیلئے سفارتی شرمندگی قرار دیا۔مودی حکومت نے تاہم اس واقعے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا

ایرانی فوج کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ

Scroll to Top