ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) لاہور سول سروس اکیڈمی سے اسسٹنٹ کمشنرز (ACs) پر مشتمل 13 رکنی تربیتی وفد آج ضلعی ہیڈکوارٹر ہٹیاں بالا، جہلم ویلی پہنچ گیا۔
وفد کی آمد آرمی یونیفارم میں آرمی پروٹوکول کے ساتھ ہوئی، جو اس تربیتی دورے کی اہمیت اور وقار کو اجاگر کرتی ہے۔تربیتی وفد کی قیادت سینئر تربیتی افسران کر رہے ہیں
دورے کا مقصد سول سروس افسران کو زمینی سطح پر انتظامی اُمور، ضلعی ڈھانچے اور عوامی خدمات کی فراہمی سے متعلق عملی مشاہدہ فراہم کرنا ہے۔
وفد نے اپنی آمد پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی محترمہ بینش جرال اور ایس پی مزار زاہد حسین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفد کو خوش آمدید کہا گیا۔
ملاقات میں ڈپٹی کمشنر نے وفد کو جہلم ویلی کے انتظامی ڈھانچے، چیلنجز، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی خدمت کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی۔
توقع کی جا رہی ہے کہ وفد اپنے دورے کے دوران مختلف سرکاری دفاتر، ترقیاتی اسکیموں کے مقامات اور عوامی خدمات کے مراکز کا دورہ بھی کرے گا، تاکہ مستقبل میں بہتر حکمرانی اور مؤثر انتظامی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے۔۔۔
بھارت کو عالمی سطح پر ایک بار پھر بڑی ناکامی، فیٹف کا پاکستان کیخلاف استدعا ماننے سے انکار