سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 10 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں، جن میں اکثریت بزرگ شہریوں کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان عازمین کی اموات دل کا دورہ اور مختلف بیماریوں کے باعث ہوئیں۔ تمام جاں بحق افراد کو مدینہ منورہ کے قبرستان جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سری نگر کے بزرگ کی ویڈیو وائرل، نامعلوم شخص نے حج کا مکمل خرچ اٹھا لیا
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی حج کے دوران 35 پاکستانی عازمین انتقال کر گئے تھے، جن میں بڑی تعداد ضعیف العمر افراد کی تھی۔