میرپور:سابق ڈائریکٹر سپورٹس راجہ کلیم اللہ و محکمہ مال کی ملی بھگت سے موضع سموال شریف کی اراضی کی فرضی منتقلی پر کمشنر میرپور کا ایکشن، دو پٹواریوں کی 10سال کی ترقیاں بند کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق موضع سموال شریف با اثر اہلیان دیہہ سموال شریف سے راجہ عامر شہزاد خان کی درخواست پر کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نےمیرٹ پر فیصلہ کیا۔
پٹواری نعمان منیر، پٹواری ذوالفقار شوکت کی گرداور ترقیابی پر دس سال کیلئے بندکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میرپور کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔
بااثر سابق سرکاری آفیسر راجہ کلیم اللہ نے لینڈ کمیشن اراضی آزاد حکومت پر محکمہ مال کے پٹواری نعمان منیر اور ذوالفقار شوکت کی ملی بھگت سے اراضی کی فرضی منتقلی کے دوران خلاف حقائق ؎نقشہ موقع جات مرتب کر کے ریکارڈ میں ردوبدل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ضمانت مسترد ہونے پر پٹواری گرفتار،ایک لاکھ70ہزار روپےبرآمد
سرکاری اراضی کو نقصان پہنچانے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر اہلیان دیہہ سموال شریف سے راجہ عامر شہزاد خان نےکمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین کو بزریعہ درخواست رجوع کیاتھا
محکمانہ کارروائی کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز نے تحقیقات کی،انکوائری آفیسر نے دونوں پٹواریوں کی دس سال ترقی بندش کی سزا اور ریکارڈ میں درستگی کی تجاویز پیش کیں۔
کمشنرمیرپور ڈویژن نے حکم جاری کرتے ہوئے پٹواری نعمان منیر اور ذوالفقار شوکت کی ترقی دس سال بند کرنے اور ڈپٹی کمشنر میرپور کو ابتدائی جاری شدہ موقع نقشہ کی درستگی سمیت مزید انکوائری کےاحکامات جاری کئے ۔