ریاض: اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے دوران سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیزکا بیان سامنے آیا ہے۔
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سعودی عرب میں ایرانی زائرین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، وزارت حج و عمرہ ایرانی زائرین کو سہولیات فراہم کرے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ ایران میں حالات معمول ہونے تک ایرانی زائرین ہمارے مہمان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ:ہزاروں شہریوں کا سڑکوں پر جشن،افواج کے حق میں نعرے
گزشتہ دنوں 16 لاکھ سے زائد عازمین نے حج کی سعادت حاصل کی جن میں ہزاروں ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے پیشِ نظر ایرانی فضائی حدود ہفتے تک بند کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملوں میں 6 سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید ہوئے۔