سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و سلامتی کو درپیش خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ عالمی برادری کشیدگی میں کمی کے لیے فوری کردار ادا کرے۔
ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، جبکہ ٹرمپ نے سعودی قیادت کے کردار کو سراہا اور مشترکہ سفارتی کوششوں کی حمایت کی۔
مزید سفارتی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔امریکی صدر سے قطری وزیراعظم نے بھی رابطہ کیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ:ہزاروں شہریوں کا سڑکوں پر جشن،افواج کے حق میں نعرے




