تہران،غزہ:ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد ایرانی عوام جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے جبکہ فلسطینیوں نے بھی جشن منایا ہے۔
ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسرائیل پر 300سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔
ایرانی حملوں میں 22اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے2 کی حالت تشویشناک ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے اسرائیل پر اپنے جوابی حملوں کو آپریشن وعدہ صادق 3 کا نام دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں متفقہ قراردادیں منظور