ایران کے اسرائیل پر حملے کا دوسرارائونڈ، مزید300میزائل داغ دیئے

ایران کی جانب سے جوابی کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اسرائیل پردوسرے مرحلے میں مزید300 بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔

عرب میڈیا نے اسرائیلی اخبار ہارٹز کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل پر ایران کے تازہ حملوں میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، رپورٹ میں بتایا گیا کہ تمام 15 افراد وسطی اسرائیل میں زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں میں تل ابیب میں عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا مگکچ ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو’’وعدہ صادق 3‘‘ کا نام دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایران کے حملوں کے باعث تل ابیب سمیت پورے اسرائیل میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسرائیل پر ایران کے حملوں کے بعد اسرائیلیوں کو بنکرز میں جانے کے احکامات دے دیے گئے، اسرائیلی حکام نے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی بھی ہدایت کردی۔

ایرانی حملوں کے باعث اسرائیلی فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس بھی روک دی گئی۔

ایرانی فوج نے بیلسٹک میزائل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رہبر اعلیٰ کی ہدایت پر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Scroll to Top