تہران: ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی دفاعی نظام نے 2 اسرائیلی طیارے مار گرائے۔
ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ملک کے فضائی دفاع نے اسرائیلی حکومت کے دو لڑاکا طیاروں کو مار گرانے میں کامیابی حاصل کی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے ایک کی خاتون پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کی ان رپورٹس کی اب تک ایرانی حکومت یا اسرائیل کی جانب تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جوابی کارروائی،اسرائیل پر 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغ دیئے، تل ابیب میں دھماکے