اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جانب میزائل داغ دئیے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام میزائلوں کو روکنے کے لیے کام کررہا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران پر فضائی حملہ کردیا، تہران میں دھماکے
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے 100 سے زائد میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس وقت اسرائیل بھر میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔
ایرانی حملے کے بعد تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ تل ابیب میں مختلف مقامات پر دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دئیے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے کچھ دیر بعد بیان جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا ایران پر حملہ، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں متفقہ قراردادیں منظور