نیویارک(کشمیر ڈیجیٹل) امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی وسائل کو اسرائیل کے ایران پر حالیہ حملے اور ایران کے ممکنہ ردعمل کے پیش نظر ازسرِنو ترتیب دینا شروع کر دیا ہے۔ دو امریکی حکام نے جمعہ کے روز تصدیق کی ہے کہ امریکی فوجی تیاریوں میں نمایاں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، امریکی بحریہ نے ڈسٹرائرر USS Thomas Hudner کو مشرقی بحیرہ روم کی جانب روانہ ہونے کی ہدایت دے دی ہے۔ ایک دوسرے ڈسٹرائرر کو بھی آگے بڑھنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری ردعمل دیا جا سکے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر اراکین کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔
ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ اقدامات ابھی تک عوامی سطح پر مکمل طور پر ظاہر نہیں کیے گئے۔
اسرائیل کی بدمعاشی نہ روکی تودنیا طویل جنگ کا سامنا کرے گی،رجب طیب اردوان