وفاقی محتسب منصور قادر ڈار خورشید آباد پہنچ گئے،کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات کے انبار لگادیئے

حویلی کہوٹہ ( کشمیر ڈیجیٹل ، عمر بٹ سے ) وفاقی محتسب کے زیر اہتمام بوائز انٹر کالج خورشید آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کیبری میں فیڈرل ایجسنز پی ٹی اے ، نادرا ، بی آئی ایس پی ، بینک ، بیت المال کے نمائندوں نے خصوصی شرکت کی۔ شہریوں کی جانب سے ایس کام کی ناقص سروس ، نیشنل بینک میں اے ٹی ایم کی عدم تنصیب سمیت متعدد شکایات ریکارڈ کروائی گی۔

وی او ، ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب آزاد کشمیر منصور قادر ڈار نے اپنے دورے کے دوران دوسرے روز انٹر کالج خورشید آباد میں قائم کھلی کچہری میں عوامی شکایات سنی۔ شہریوں کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، ایس کام کی ناقص سروس ، نیشنل بینک میں اے ٹی ایم مشین کی عدم تنصیب نو متعلق اپنی گزرارشات پیش کیں۔

تحصیل خورشید آباد کے باسیوں نے کہا کہ ٔکہ سوائے نادرا آفس کے کوئی بھی وفاقی ادراہ ٹھیک سے کام نہیں کر رہا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر میعاری سروے ہونے سے بیشتر مستحق افراد اس سے غیر مستفید ہیں۔ شہریوں کو پورٹی سکور کا علم تک نہیں ۔

عملہ سروے کے دوران شہریوں کو اگاہی فراہم کرنے سے بھی قاصر ہے۔ پیمنٹ کے دوران بھی ہماری خواتین ذلیل و خوار ہوتی ہیں۔ خورشید آباد میں صرف ایک بینک ہے جو پوری تحصیل کا نظم و نسق چلا رہا ہے۔ ضلعی ہیڈکوارٹر کی طرح یہاں بھی لولی لنگڑی سروس ایس کام ہے جس میں میسج تک موصول نہیں ہوتا۔ ریجنل ہیڈ نے ہی آئی ایس پی متعلق شکایات کا فوری ازالہ کیا۔

خواتین کے شناخی کارڈ چیک کر کے انہیں بتایا گیا کہ مسلہ کیا ہے۔ سروس متعلق ایس کام ، ایس سی او کو مزید ٹاور انسٹال کرنے کا کہا گیا۔ نیشنل بینک میں صارفین کو سہولت دینے کے لیے کونٹر سسٹم کے احکامات جاری کیے گئے۔ واپڈا متعلق دائر شکایاتوں کا اندر 60 ایام حل کرنے کی یقین دھانی کروائی۔ منعقدہ کیچری میں اسسٹنٹ کمشنر خورشید راجہ ایاز احمد نثار سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر منصور قادر ڈار نے کہا کہ یہ ضلع سے وابستہ بیشتر مسائل کا حل اگاہی سے متعلق ہے۔ جائز شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔ ادراے کا کام شہریوں کو سہولت دینا ہے۔

بعد ازاں ریجنل ہیڈ نے وفاقی ایجسنز کے زیر اہتمام اداے ، بنظیر انکم سپورٹ پروگرام آفس ، نیشنل بینک آف پاکستان کیلر برانچ ، پوسٹ آفس خورشید آباد اور نادرا رجسٹریشن سنٹر خورشید آباد کا دورہ بھی کیا۔
ایڈھاک ملازمین آزادکشمیر کا حکومت کیخلاف ریاست گیر احتجاج کا اعلان

Scroll to Top