اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ڈی جی محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال مون سون سیزن 15 جون سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ یہ سیزن عمومی طور پر 3 ماہ پر محیط ہوتا ہے، تاہم اس سال اس کے جلد آغاز اور تاخیر سے اختتام کے امکانات بھی موجود ہیں۔
ڈی جی موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، اور ملک کے دیگر وسطی و جنوبی حصوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخوا میں بارشیں معمول سے کم ہوں گی، مگر درجۂ حرارت بلند رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
دوسری طرف چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ ملک میں 26 یا 27 جون کو مون سون کے داخل ہونے کا امکان ہے۔۔
مون سون کا سیزن جولائی سے 15 ستمبر تک چلتا ہے تاہم اس سال تین چار روز قبل آئے گا۔ اور رواں سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
بھاری ٹیکس: ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان