جہلم ویلی سمیت آزادکشمیر کے بالائی علاقوں میں سورج سوا نیزے پر، شہریوں کی چیخیں نکل گئیں

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) آزاد کشمیر کے خوبصورت وادی جہلم ویلی میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ جون کے پہلے ہفتے میں درجہ حرارت معمول سے کئی درجے بڑھ گیا ہے، جس کے باعث روزمرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جہلم ویلی کے مختلف علاقوں، خصوصاً چکوٹھی، ہٹیاں بالا ، لیپہ ویلی، چکار اور کھلانا میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ چکا ہے، جو اس خطے کے لیے غیر معمولی ہے۔ گرمی کے باعث اسکولوں میں حاضری کم ہو گئی ہے، جبکہ مزدور پیشہ افراد کے لیے کھلے میدانوں میں کام کرنا مشکل ہو چکا ہے۔

طبی ماہرین نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ دھوپ میں غیر ضروری نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور ہلکے لباس زیب تن کریں۔ اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گرمی کے باعث بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ہے، جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ریلیف اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے، تاہم بعض علاقوں میں ہلکی بارش کی امید بھی ظاہر کی گئی ہے۔۔۔۔

بھارت یا پاکستان کیساتھ تعلقات نہیں بگاڑسکتے، جنرل مائیکل ایرک کوریلا

Scroll to Top