تہران(کشمیر ڈیجیٹل)ایران کی بندرگاہ بوشہر میں میتھانول سے بھرے ٹینکر میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
ایرانی میڈیا کے مطاق بوشہر بندگارہ پر لنگر انداز میتھانول کے ٹینکر میں آگ لگ گئی، جس میں جھلس کر 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں اور زخمی افراد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
“افسوس کی بات ہے کہ تین افراد جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہو گئے،” خالدی نے تصدیق کی، انہوں نے مزید کہا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ “دو دیگر افراد کشتی کے اندر پھنسے ہوئے ہیں، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔”
الرائے کی رپورٹ کے مطابق، حکام نے ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا اعلان نہیں کیا ہے کیونکہ ہنگامی ٹیمیں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وفاقی بجٹ :کھیلوں کے فروغ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے مجموعی طور پر خطیر رقم مختص