آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آبادکے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ، ہیر کٹلی اور چہلہ بانڈی کے عقب میں واقع جنگل میں چیڑھ ، بیاڑ اور دیودار کے درخت خاکستر، آگ کے پھیلائو میں مسلسل اضافہ۔
ریاستی دارالحکومت کے نواحی علاقہ ہیر کٹلی اور چہلہ بانڈی کے عقب میں چیڑھ اور بیاڑ کے جنگلات میں آگ کے شعلے بلند ہونے لگے، جنگل میں دیودار کے قیمتی درخت بھی موجود ہیں، خوفناک آگ جنگلی حیات کی بھی تباہی کا سب بن گئی۔
آزادکشمیر میں شدید خشک سالی کے باعث آتشزدگی کے واقعات تواتر کیساتھ ہو رہے ہیں اور جنگلی حیات کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں، محکمہ جنگلات کے اہلکار اور مقامی لوگ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔