حویلی کہوٹہ؛ وفاقی محتسب کےآزاد کشمیرکیلئے ریجنل ہیڈ منصور قادر ڈار دو روزہ دورے پر حویلی پہنچ گئے۔ آج بدھ کے روز پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں منعقدہ کھلی کچہری میں وفاقی اداروں سے متعلق شکایات سنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب کےآزاد کشمیرکیلئے ریجنل ہیڈ منصور قادر ڈار دو روزہ دورے پر حویلی پہنچ گئے ہیں ۔جہاں آج بدھ کے روز وہ پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں منعقدہ کھلی کچہری میں وفاقی اداروں سے متعلق شکایات سنیں گے
خورشید آباد میں جمعرات کے روز کھلی کچہری کا اہتمام کیا جائیگا۔
کشمیر ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا شہری بلا جھجک وفاقی اداروں متعلق کھلی کچہری میں شکایات کا اندراج کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کرینگے کہ ہم شکایات کا موقع پرہی ازالہ کریں،وفاقی اداروں کے حکام موجود ہونگے ، 60دن میں شکایات کاازالہ ہر صورت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر میں موبائل کمپنیوں کی ناقص سروسز فائبر بچھانے سے بہتر ہونگی،ایڈوائزروفاقی محتسب منصور قادر ڈار