آسٹریا(کشمیر ڈیجیٹل) ہائی اسکول میں فائرنگ سے اساتذہ اور طالب علموں سمیت 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسٹریا کے جنوبی شہر گریز میں قائم ایک ہائی اسکول میں پیش آیا ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا ہائی اسکول کا طالب علم ہی تھا جس نے اسکول میں فائرنگ کرنے کے بعد موقع پر خود کو بھی گولی مار لی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں آپریشن کیا گیا ۔