مظفرآباد: آزاد جموں وکشمیر بار کونسل نے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے حکومت آزاد کشمیر کو ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔
وائس چیئرمین بار کونسل عقاب ہاشمی نے کہا ہےکہ آئین میں قائم مقام چیف جسٹس کا کوئی تصور نہیں۔آزاد کشمیر کو آئین کے تحت چلنے دیا جائے۔
اگر حکومت نے مستقل چیف جسٹس تعینات نہ کیا تو وکلاء کوئی بھی راستہ اختیار کر سکتے ہیں جسکی ذمہ داری ارباب اختیار پر عائد ہو گی۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس سردار لیاقت شاہین کی مستقل تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہونےکے باوجودان سے بطورقائم مقام چیف جسٹس حلف لیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف سینئرقانون دان مرزا نواز جرال قاتلانہ حملےمیں جاں بحق،آزادکشمیر بار کونسل کا احتجاج کا اعلان