پیپلز پارٹی کا لیپہ کرناہ کےچارٹر آف ڈیمانڈ کیلئے 16 جون کو دھرنے اور بھوک ہڑتال کا اعلان

لیپہ (جی ایم بخاری)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے وادی لیپہ کرناہ کی محرومیوں کے ازالے، عوامی مطالبات کی منظوری اور حکومتی وعدوں پر عمل درآمد کیلئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ایک اہم اجلاس پیپلز پارٹی تحصیل لیپہ ویلی کے زیر صدارت صدر خواجہ محمد فاروق کی قیادت میں منعقد ہوا، جس کے مہمان خصوصی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر تھے۔

اجلاس میں چودہ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا گیا، جس میں وادی لیپہ کرناہ کو الگ انتخابی حلقہ دینے، ٹنل کی تعمیر، برتھواڑ گلی اور لیپہ بائی پاس سمیت رابطہ سڑکوں کی فوری مرمت و تعمیر، تعلیمی اداروں اور صحت کے مراکز کی خستہ حالی، اور حکومتی اعلانات پر عملدرآمد کا مطالبہ شامل ہے۔

پیپلز پارٹی نے پہلے مرحلے میں 16 جون کو ٹنل چوک میں احتجاجی دھرنے اور علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد عوامی مسائل کو ایوانوں اور ایوان اقتدار تک مؤثر انداز میں پہنچانا ہے۔

Scroll to Top