عید کا تیسرا دن اور آخری چھٹی، شہریوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا

مظفرآباد،جہلم ویلی:عیدکے تیسرا دن شہریوں نے قربانی کے گوشت پر ہاتھ صاف کرنے کیلئے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا،کوئی نیلم ویلی اور کچھ نے شہر کے قریبی سپاٹ پیر چناسی کے سبز اور خوبصورت جگہوں پر ڈیرے ڈال لئے۔

کہیں بڑی دیگ اور کہیں کشائی میں پک رہا۔آج چھٹیوں کا آخری دن شہری گوشت پر ایسے ٹوٹ پڑے ہیں جیسے پاکستانی شاہین رافیل طیارے پر ٹوٹ پڑے تھے۔

شہر میں درجہ حرارت 39 سے تجاوز کر گیا جبکہ پیر چناسی میں آج بھی جوان گرم شالیں اور جیکٹ پہن رہے ہیں۔

سیاح کہتے ہیں کہ جموں کشمیر کے قدرتی نظاروں کا لطف اٹھانے ساتھ ساتھ عید قرباں کی خوشیاں بھی دوبالا ہورہی ہیں۔

ادھر مختلف شہروں سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے جہلم ویلی کے مشہور سیاحتی مقام جِسکول آبشار کا رخ کیا ہے ، جو اس وقت سیاحوں سے بھر چکی ہے۔

یہ خوبصورت آبشار ریاستی دارالحکومت مظفرآباد سے تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر، چناری اور چکوٹھی کے درمیان واقع ہے۔

Scroll to Top