weather

آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں شدید گرمی سے شہری بے حال

اسلام آباد:آزادکشمیر سمیت ملک بھر میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ، گرمی کی وجہ سے شہری بے حال ہو گئے۔

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ریکارڈ ٹوٹنے کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر، اسلام آباد ، پنجاب ، خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم دوپہر کے بعد بعض مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

مظفرآباد میں پارہ44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، موسمیات نے خیبر پختونخوا کے اضلاع چترال اور دیر میں بارش کی توقع ظاہر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سورج کا پارہ ہائی، ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر،بارش کب اور کہاں ہوگی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

Scroll to Top