اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے لئے قومی اسمبلی اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ کل بروز منگل 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا اور اس کے لئے قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعدوضوابط کے مطابق بحث کے لئے وقت دیا جائےگا جبکہ وفاقی بجٹ پربحث21 جون کو سمیٹی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: انوارسرکار کادوسرے سال کیلئے 12 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا
اسپیکر نے کہا کہ 24 اور25 جون کوڈیمانڈز،گرانٹس،کٹوتی کی تحاریک پربحث اور ووٹنگ ہوگی جبکہ 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ 27 جون کو ضمنی گرانٹس سمیت دیگرامورپربحث اور ووٹنگ ہوگی۔