راولاکوٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد حاصل کرنا خواتین کیلئے عذاب بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ شہر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد دینے کے بہانے مستحق خواتین کی ذلت اور رسوائی معمولی بن گئی، خواتین کو صبح سویرے سے رات گئے تک سڑک پر بٹھا کر ان تذلیل کی جاتی ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، ادارے نے امداد رقم دینے کا ٹھیکہ موبائل فون کمپنیوں کو دے رکھا ہے جو سڑک پر خواتین کو کھڑا کرکے انکی عزت نفس بری طرح متاثر کرتے ہیں
شہریوں نے اس گھنائونے کھیل کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی سوالیہ نشان بن چکی ہے ،شہریوں کا کہنا ہے اگر اصلاح احوال نہ ہوا اور خواتین کو با عذت طور پر امداد کی فراہمی کا طریقہ کار وضع نہ کیا گیا تو احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا جس کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہو گی ۔۔