چلی، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں زلزلہ، 6.7 شدت ریکارڈ

چلی، بولیویا، ارجنٹینا سمیت مختلف ممالک میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق چلی کے شمالی ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ گہرائی 76.6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز اٹاکاما ریجن کے صوبے چانیارال میں، چلی کے شہر ڈیاگو ڈی الماگرو سے 52 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور امریکی سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

نیشنز لیگ فائنل: فٹبال کے دو عظیم ستارے پہلی بار آمنے سامنے ہونگے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں،پنشن میں 10 فیصد اضافہ، حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس میں ہوگا

Scroll to Top