پترینڈ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی فول پروف سکیورٹی بنانے کا فیصلہ، موک ایکسرسائز کا انعقاد

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)پترینڈ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ مظفرآباد کے مقام پر موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر میگا پراجیکٹس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ضلعی پولیس مظفرآباد نے دیگر متعلقہ محکموں کے ہمراہ ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا۔

اس مشق میں بم ڈسپوزل اسکواڈ مظفرآباد نے سول ڈیفنس کی جانب سے حصہ لیتے ہوئے دیے گئے اہداف کو بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سول ڈیفنس مظفرآباد نوید الحسن بخاری کے مطابق اس قسم کی مشقوں کا بنیادی مقصد اداروں کو ایسی صورتحال کیلئے تیار کرنا ہے تاکہ وہ کسی بھی غیر معمولی یا ہنگامی صورتِ حال میں بروقت اور مناسب ردعمل دے سکیں۔

اس کے علاوہ موک ایکسرسائزز نہ صرف ادارہ جاتی تیاری کو بہتر بناتی ہیں بلکہ بین الادارہ جاتی تعاون اور روابط کے نظام کو بھی مضبوط کرتی ہیں۔

اس موقع پر بم ڈسپوزل کمانڈر مظفرآباد، علی عمر، نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مؤثر کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں دیگر اہم مقامات پر بھی اس نوعیت کی فرضی مشقوں کا انعقاد متوقع ہے تاکہ ہمہ وقت تیاری کو یقینی بنایا جا سکے
مظفرآباد،ضلعی انتظامیہ ان ایکشن،وصول کیا گیازائد کرایہ مسافروں کو لوٹا دیا

Scroll to Top