عوام کو بہتر وفوری انصاف فراہم کرنے کی کوشش کی، جسٹس صداقت حسین راجا

مظفرآباد:چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ کے اعزاز میں الوداعی تقریبات جاری ہے۔سیکرٹری جنرل ہائی کورٹ بار راجہ ظفر عمر ایڈووکیٹ کی جانب سے چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

عشائیہ میں سنٹرل بار،ہائی کورٹ بار،سپریم کورٹ بار سمیت سینئر وکلا نے شرکت کی ۔ تقریب میں آمد پر چیف جسٹس ہائی کورٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت راجا نے کہا کہ وکلا خطے بھر کی بازو اور بینچ میں تعلق مضبوط ہونا چاہئے ہائی کورٹ کے موجودہ ججز دلیر اور باصلاحیت ہیں انکی تجاویز اور ساتھ نے مجھے مزید مضبوط کیا ہے ۔

آزاد کشمیر میں عوام کو بہتر جلدی انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔ماتحت عملہ نے انتہائی جانفشانی اور دلچسپی سے روزانہ کے امور کو انجام دے کر ثابت کیا کہ اگر کمانڈ ٹھیک رہے تو کوئی بھی کام مشکل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ کی بطور چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کاامکان

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے ججز کے تعاون سے خطے بھر میں وکلا کی خوشحالی اور مکانیت کو پورا کیا ہے لوہر جوڈیشری کی بھی مکانیت کے حوالہ سے جو ڈیمانڈ تھیں حتی الوسع کوشش کی پوری ہو جائیں۔

ریاستی بیورو کریسی نے اس معاملے میں بھرپور ساتھ دیا جس پر میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر میں سابق وزرائے اعظم راجہ فاروق حیدر خان،عبدالقیوم نیازی،سردار تنویر الیاس اور موجودہ وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے فنڈ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔

Scroll to Top