ریاض (کشمیر ڈیجیٹل )سعودی حکومت نے کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کیلئے مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنیوالا دفاعی میزائل سسٹم نصب کردیا گیا۔
سعودی وزارت دفاع نے مکہ مکرمہ میں نصب دفاعی میزائل سسٹم کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز کا مشن خدا کے مہمانوں کی حفاظت ہے۔
دوسری جانب فوجی ہیلی کاپٹر سے بھی مسجد الحرام اور گرد و نواح کے علاقے کی فضائی نگرانی جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی ائیر فورس کی جانب سے سکیورٹی، لاجسٹک اور امدادی آپریشنز میں تعاون کیا جارہا ہے۔
کمانڈر ائیرفورس حج مشن گروپ کے مطابق سعودی ائیر فورس فضائی نگرانی، مریضوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کرنے اور ضروری آلات کی نقل و حرکت میں بھی معاونت کررہی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے ایکس پر مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی انتظامات کی تصاویر جاری کی ہیں، جن میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے دفاعی میزائل سسٹم اور مسجد الحرام کے اوپر فضائی نگرانی کرنے والا فوجی ہیلی کاپٹر نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔
وزارت دفاع نے تصاویر کے ساتھ پیغام جاری کردیا:
“فضائی دفاعی فورسز۔۔۔ وہ آنکھ جو کبھی غافل نہیں ہوتی، ان کا مشن خدا کے مہمانوں کی حفاظت کرنا ہے۔”
پہلی پوسٹ میں مکہ کے اطراف نصب زمین سے فضا میں مار کرنے والے جدید دفاعی نظام کو دکھایا گیا ہے، جبکہ پس منظر میں مسجد الحرام اور اس کے سامنے واقع معروف سعودی کلاک ٹاور بھی نظر آ رہا ہے۔
دوسری پوسٹ میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو مسجد الحرام اور اس کے گردونواح میں فضائی نگرانی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس کا مقصد مقدس مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا اور زائرین کی حفاظت کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
یہ اقدامات حج سیزن کے آغاز سے قبل سیکیورٹی اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔
سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ صداقت حسین راجہ کی بطور چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کاامکان