سردار لیاقت شاہین ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعینات،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )سدھنوتی کا بڑا اعزاز، وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا بڑا فیصلہ ، وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے سردار لیاقت شاہین کو آزادکشمیر ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیدی، یہ تعیناتی آزاد عدلیہ اور قانون کی بالادستی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

سینئر موسٹ جج جسٹس سردار لیاقت شاہین کو بطور چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر ہائی کورٹ تعینات کردیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد جموں کشمیرجسٹس سردار لیاقت شاہین کا تعلق آزاد جموں کشمیر کے ضلع سدھنوتی سے ہے۔

چیف جسٹس سردار لیاقت شاہین لوئر جوڈیشری میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

چیف جسٹس آزاد جموں کشمیر سردار لیاقت شاہین کی تقریب حلف برداری 9 جون کو جموں کشمیرہائوس اسلام آباد میں ہوگی

چیف جسٹس ہائی کورٹ آزاد جموں کشمیر صداقت حسین کی ریٹائرڈ منٹ پر یہ تعیناتی عمل میں لائی گئی۔

بعدازاں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عبوری آئین 1974 کے آرٹیکل 43 کی شق (2A) کے تحت مجھے عطا کردہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے صدر کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کے سینئر ترین جج جسٹس سردار لیاقت حسین کو چیف جسٹس ہائیکورٹ آزادکشمیر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرکے حلف لیں۔
نو منتخب  چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس لیاقت شاہین آزاد کشمیر کے ضلع پلندری سے تعلق رکھتے ہیں، جسٹس لیاقت حسین شاھین لوئر جوڈیشری میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، چیف جسٹس سردار لیاقت شاہین کم و بیش دو سال تک چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر ہائیکورٹ  رہیں گے۔

عیدپر گرمی کا الرٹ جاری، کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

Scroll to Top