نیو یارک : میئر نیو یارک کے بھارتی نژاد امیدوار ظہران ممدانی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو جنگی مجرم قرار دے دیا ۔ ظہران ممدانی معروف فلم ساز میرا نائر کے بیٹے ہیں، ان کا تعلق مودی کی آبائی ریاست گجرات سے ہے۔
انتخابی مہم کے دوران ایک صحافی نے کہا کہ نریندر مودی نیو یارک کے میڈیسن سکوائر میں ایک ریلی نکالنا اور آپ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرنا چاہتے ہیں۔ اس پر ظہران ممدانی نے مودی کے ساتھ سٹیج شیئر کرنے سے صاف لفظوں میں انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریلیوں کا پریم چوپڑا ٹرمپ کے آگے کیوں روپڑا؟کانگریس ترجمان کا مودی سے سوال
انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق ریاست گجرات سے ہے، یہ وہی جگہ ہے جہاں مودی نے مسلمانوں کی نسل کشی کی تھی۔
ممدانی کا اشارہ ان گجرات فسادات کی طرف تھا جو مودی کے اس دور میں ہوئے تھے جب وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے۔ ان فسادات کے دوران حکومتی مدد کے ساتھ مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ظہران ممدانی نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ مودی کی وجہ سے گجراتی مسلمانوں کا وجود مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔
جب وہ اپنا تعارف بطور گجراتی مسلمان کرواتے ہیں تو لوگ حیران ہوجاتے ہیں ۔ ممدانی نے مودی کو بھی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی طرح کا جنگی مجرم قرار دیا۔