مظفرآباد:آزادکشمیر حکومت نے کالعدم قرار دی گئی66تنظیموں کو قربانی کی کھالیں دینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، محکمہ داخلہ نے خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔
مظفر آباد انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہر عام وخاص کو مطلع کیا جاتا ہے کہ عیدالاضحٰی 2025 کے موقع پر انسداد دہشتگردی ایکٹ 2024 کے تحت کالعدم قرار دی گئی تنظیم ہا یا انکے نمائندگان کو کسی قسم کی مالی معاونت، صدقات،قربانی کی کھالیں دینے پر پابندی عائد ہے
شہری جن تنظیم ہاء کے پاس متعلقہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے اجازت نامہ موجود ہو صرف ان تنظیموں کو ہی اپنے صدقات اور قربانی کی کھالیں دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں
انتظامیہ نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے متعلق یا انکا نام استعمال کرتے ہوئے چندہ و کھالیں اکھٹا کرنے والوں کی اطلاع ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کے کنٹرول روم 05822 9200055 متعلقہ پولیس تھانہ یا 15 پہ دیں۔
یاد رہے کالعدم قرار دی گئی کالعدم یا زیر نگرانی تنظیموں کی کسی بھی قسم کی معاونت،مالی امداد یا سہولت فراہم کرنا قانونا جرم ہے جس کے مرتکب شخص/اشخاص کو سزائے قید،جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مراکش کے بادشاہ نے عوام کو قربانی کرنے سے روک دیا، بھیڑیں ضبط