راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)راولاکوٹ اور پونچھ کے مسائلِ ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدرانجمن تاجران راولاکوٹ سردار عمر نذیر کی قیادت میں عوامی ایکشن کمیٹی راولاکوٹ کے وفد کی کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن سے پونچھ کے جملہ مسائل کے حوالے سے تفصیلی ملاقات۔
اس موقع پر تحریری درخواست پیش کی گئی۔ اس موقع پر اے سی راولاکوٹ سردار مشتاق خان۔ ایس ڈی او شاہرات بٹ۔ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سردار عاطف نسیم جبکہ عوامی ایکشن کمیٹی راولاکوٹ کے ممبران عمران سجاق، ذوالفقار عارف، ماما ذوالفقار، ثاقب اسلم، عبد الخالق، سردار امجد لطیف، قاضی ذولفقار، راجہ امتیاز رحمت، امجد اختر، زاہد عزیز، افضال خان، عدنان رزاق، شوکت حسین، بلال اطوار، کونسلر شوکت خان، افتخار خان، عثمان خان، مبشر امان، اور دیگر شامل تھے۔ وفد نے پونچھ کی مین شاھرات اور راولاکوٹ کے مسائل کے حوالے سے کمشنر پونچھ سے گفتگو کی۔
وفد نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوامی حقوق دے، ھمیں احتجاج کا شوق نہیں لیکن جب مسائل حل نہیں کیے جاتے تو عوام کو مجبوراً احتجاج کا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔ کمشنر پونچھ نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے تمام مطالبات پر ھوم ورک مکمل کرکے آپکو آگاہ کیا جائے گا۔ کمشنر پونچھ کو پیش کی گئی درخواست۔
گزارش خدمت ہے کہ جناب سے امید کرتے ہیں کہ آپ خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے حکومت سے مسائل کو حل کرنے کے لیے اور حل کروانے کے لیے اپنا سنجیدہ رول ادا کریں گے۔
● راولاکوٹ شجاع آباد ھاڑی گہل باغ سڑک”
سال 2010/ 2013 میں اس سڑک کی ری کنڈیشن پر اربوں روپے خرچ کیے گئے لیکن محکمہ شاہرات، ڈی آر یو اور نیسپاک اور کنسٹرکشن کمپنی کی ملی بھگت سے منصوبہ مکمل نہ ہو سکا اسکے مختلف حصوں میں اسفالٹ نہیں ڈالی گئی۔ اربوں روپے خرچ ھونے کے باوجود سڑک کھنڈارات کا منظر پیش کر رہی ہے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس منصوبے کو اے ڈی پی میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے لیکن عدالت میں کنسٹرکشن کمپنی کی طرف سے ایک مقدمہ کو بہانہ بنا کر اسے شامل نہ کیا گیا یہ سڑک 2 اضلاع کو ملانے والی مین شاہراہ ھےاس منصبوبے کو اے ڈی پی سال /26 ۔2025 میں شامل کیا جائے۔ اور محکمہ شاہرات متاثرہ جگہوں کی تعمیر کرے۔
● پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی”
راولاکوٹ شہر میں پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی کیلئے گریٹر واٹر سپلائی سکیم مرتب کی جائے۔ آزاد پتن دریا سے پانی آپ لفٹ کرکے راولاکوٹ لایا جائے تاکہ شہریوں کی ضروریات پوری ھو سکے۔
● آزاد پتن تا سون سڑک”
آزاد پتن تا سون سڑک ضلع سدھنوتی کی حدود میں از سر نو سکیم مرتب کرکے اس مالی سال میں شامل کیا جائے۔ یہ مطالبہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ میں شامل ھے۔ حکومت نے 8 دسمبر 2024 معاہدہ میں شامل کیا تھا لیکن تاحال اس پر عملدرآمد نہیں ھوا حکومت تحت معاہدہ اس منصوبے کو شامل کرے۔
● راولاکوٹ شیخ زید بن سلطان ہسپتال
شیخ زید بن سلطان ہسپتال ڈویژنل ہسپتال ھے۔ اس میں مریضوں کے ساتھ ڈاکٹر حضرات و دیگر سٹاف کی طرف سے بد سلوکی کی جاتی ہے اور ناروا سلوک اپنایا جاتا ہے علاج معالجہ کی سہولیات نا کافی ہیں سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے۔ صفائی کا ناقص نظام ھے وارڈوں میں لال بیگ اور دیگر زہریلی حشرات بیڈوں اور سائڈ ٹیبل میں گھوم رہے ھوتے ہیں۔ مریضوں کو ادویات کی سہولیات میسر نہیں ہیں مریضوں کو مکمل ادویات مہیا کی جائیں اور لیبارٹری میں فری ٹیسٹ کی سہولیات دی جائیں تقریبا سال 2017 سے ایم آر ائی۔ او سٹی سیکین اور ایکسرے مشینیں خراب پڑی ہیں ان مشینوں کو تبدیل کیا جائے ایکسرے کے لیے ایکسرے پیپرز مہیا کیا جائے موبائل پر فوٹو نہ دیا جائے۔اطلاعات کے مطابق ان مشینوں کے حوالے سے ٹینڈر ہو چکے ہیں لیکن مزید کاروائی مکمل نہ کی گئی۔ ہسپتال میں مکمل کارڈیالوجی سنٹر قائم کیا جائے جس میں دل کے امراض کے مطلق تمام ٹسٹس اور آپریشن کی سہولیات میسر ہوں۔ DHQ ہسپتال کے تمام لوازمات کو پورا کرکے اسکو جلد از جلد مکمل کرکے فنکشنل کیا جائے۔
● راولاکوٹ میں سیوریج سسٹم”
راولاکوٹ میں سیوریج سسٹم مکمل ناکام ھو چکا ھے۔ پائپ کا قطر کم ھونے کی وجہ سے گیٹر لائنیں بلاک ہیں راولاکوٹ شہر کے بیشتر حصوں میں سیوریج لائن سرے سے موجود نہیں ہے لہذا از سر نو سیوریج سسٹم کو تعمیر کیا جائے۔
● پونچھ ڈویژن کی تمام میں شاہرات پر حادثات سے بچنے کے لئے اسٹیل سیفٹی نصب کی جائے تولی پیر سڑک کی متاثرہ سڑک اور دیواروں کو مکمل کیا جائے۔
● چھپڑا بن کراس سے بوسہ گلہ 17 کلومیٹر اور مجاہد آباد تا تھلہ 26 کلومیٹر سڑک کو ری کنڈیشن سکیم مرتب کی جائے۔ جن کلومیٹر پر کام جاری ہے مکمل کیا جائے۔
●( کھائی گلہ علی سوجل میں 5 کلومیٹر سڑک پر ورک آرڈر ھو چکا ھے کام شروع کیا جائے۔ بقیہ 3 کلومیٹر کو ری کنڈیشن سکیم مرتب کی جائے اور آس سڑک کو مین شاہراہ کا درجہ دیتے ہوئے اے ڈی پی میں شامل کیا جائے۔
● راولا کوٹ منگ تھوراڑ سڑک کو ری کنڈیشن منصوبہ سکیم مرتب کی جائے۔
● راولاکوٹ نالہ بازار تا دیری سنگولہ 13 کلومیٹر سڑک کی ری کنڈیشن سکیم مرتب کی جائے۔
● تمام محکمہ جات بالخصوص محکمہ مال و پولیس میں رشوت و کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ کمشنر آفس اور ڈی آئی جی آفس میں اس حوالے سے خصوصی طور پر شکایت سیل قائم کیا جائے۔
● محکمہ برقیات کو پابند کیا جائے کہ وہ ٹاؤن ایریا کے اندر فیڈرز کی بجلی راولاکوٹ سٹی کے ساتھ منسلک کریں۔
اس کے علاوہ پونچھ ڈویژن میں تمام اضلاع و تحصیل سطح پر عوامی ایکشن کمیٹیز کی طرف سے پیش کیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ کو مکمل کیا جائے ۔جناب سے التماس ہے کہ درج بالا مسائل عوامی مسائل ہیں۔ لہذا آپ خصوصی دلچسپی لیتے ھوئے ان تمام مسائل پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عملی اقدامات کریں گے۔ اور عوام الناس کو مجبور نہیں کریں گے کہ وہ ان حقوق کے لیے احتجاج کا راستہ اختیار کریں۔
یوروگوئینی نومسلم لوئیس ابی راشدکو 20 سال انتظار کے بعد حج کی سعادت نصیب ہوگئی