پٹہکہ ، آرکینک گروورز پرسچہ میں مکئی کے سینڈ انکریز بلاک کی بیجائی کاپہلا مرحلہ مکمل

مظفرآباد+پٹہکہ(کشمیر ڈیجیٹل )محکمہ زراعت کے تعاون سے کسانوں کو مقامی سطح پر مکئی کی اعلی اقسام کے بیج کی پیداوارکیلئے’’آرکینک گروورز پرسچہ‘‘ میں مکئی کے سینڈ انکریز بلاک کی بیجائی کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔

اس سیڈ انکریز بلاک کا مقصد مقامی سطح پر مکئی کا اعلی کوالٹی کا بیج تیار کر کے کسانوں کو مہیا کرنا ہے۔ زراعت آفیسر توسیع مرکز کہوڑی جاوید ریاض اپنی نگرانی میں آرگینک گرورز فارم پرسچہ میں 40 کنال اراضی پر مکئی کی بیجائی کا عمل مکمل کروایا۔

اس موقع پر مقامی زمینداروں اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف نے مل کر Line sowing کے ذریعے بیج لگایا۔ زراعت آفیسر جاوید ریاض کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محکمہ زراعت مکئی کے اعلی کوالٹی بیج مقامی سطح پر تیار کرنے کا خواہاں ہے تاکہ ہمارے کسانوں کو مقامی سطح پر بیج حاصل کرنے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کو تصدیق شدہ اور آزادکشمیر کےموسم سے مناسبت رکھنے والے بیج فراہم کررہا ہے تاکہ ان سے بہتر پیدوار حاصل ہو سکے۔ اسکے علاوہ محکمہ کسانوں کو ہمہ وقت معاونت بھی فراہم کر رہا ہے۔

یاد رہےکہ’’آرگینک گروورز ایگریکلچر فارم پرسچہ‘‘ آرگینک خوراک کی پیداوار کو فروغ دینے اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

جہاں نہ صرف خالص فصلیں، پھل اور سبزیاں پیدا کی جا رہی ہیں بلکہ ہر سال ماحول دوست پودے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ اسکے علاوہ آرگینک گروورز موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالہ سے عوام کو آگاہی فراہم کرنے میں بھی بہترین کردار ادا کر رہاہے جو کہ عوامی اور سماجی حلقوں میں پرائیویٹ سطح پر ایک بہترین کاوش تصور کی جا رہی ہے۔
جہلم ویلی،مختلف مساجد میں نماز عیدالاضحیٰ کا شیڈول جاری

Scroll to Top