سیکرٹری شہری دفاع چوہدری محمد فریدحویلی پہنچ گئے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ کا اعلان

حویلی (کشمیر ڈیجیٹل) سیکرٹری شہری دفاع چوہدری محمد فرید دورے پر حویلی پہنچ گئے، علاقے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شہری دفاع کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات اور وسائل فرام کر رہی ہے فنڈز کی کوئی کمی نہیں محکمہ کو اہم ضروری مسائل سے نمٹنے کیلئے وسائل فراہم کر رہے ہیں۔

آزاد کشمیر بھر میں محکمہ شہری دفاع کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں اور اور اس کا اغاز حویلی سے کر رہے ہیں ۔مئی کے بعد شہری دفاع کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ۔۔

جلد تمام سٹیک ہولڈرز سمیت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ دیں گے جس سے ڈسٹرکٹ ایوب پریس کلب کے صحافی بھی شامل ہوں گے۔

ان حالات کا اظہار سیکرٹری شہری دفاع ڈسازٹر مینجمنٹ اتھارٹی چوہدری محمد فرید نے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست بار بالخصوص حویلی کے حالیہ جنگ کے دوران انتہائی مثبت صحافت کر کے دشمن کے پروپگنڈا کا جواب دیا جس پر ضلع حویلی کی صحافی برادری مبارکباد کی مستحق ہے

اس سے قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہری دفعہ سردار محمد رفیق خان نے سول ڈیفنس کی کارکردگی حالیہ دنوں میں دشمن کی جانب سے داغے گئے گولے جو بلاسٹ نہیں ہوئے ان کو ناکارہ بنانے اور محکمانہ قرض کی صلاحیتوں بڑھانے کیلئے وسائل فراہم کرنے کی تجویز دی۔۔

اجلاس میں ڈی ایس پی حویلی محمد عطاء الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر حویلی چوہدری سرفراز شاد ،چوہدری صلاح محمد انسپکٹر ڈی ایس پی حویلی وصحافیوں کے علاوہ شہری دفعہ کے ملازمین و رضاکار شامل تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری شہری دفعہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے اعتماد کو خوبصورت الفاظ میں سراہا گیا اور ان کی طرف سے ازاد کشمیر کے اندر محکمہ کے اندر جو تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔۔

جو ذمہ داریاں اضافی دی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے جو ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور محکمانہ فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں اس پر سیکرٹری شہری دفعہ چوہری محمد فرید کو مبارکباد پیش کی گئی۔
پٹہکہ ، آرکینک گروورز پرسچہ میں مکئی کے سینڈ انکریز بلاک کی بیجائی کاپہلا مرحلہ مکمل

Scroll to Top