ہائیکورٹ : سیکرٹری تعلیمی بورڈ تسنیم زہرہ کیانی کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل، سردارلئیق احمد بحال

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ، مسعود عباسی سے)عدالتِ عالیہ آزاد کشمیر نے سیکرٹری تعلیمی بورڈ تسنیم زہرہ کیانی کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا، سردار لیئق احمد دوبارہ بحال۔

عدالتِ عالیہ آزاد جموں و کشمیر نے سیکرٹری تعلیمی بورڈ کی حیثیت سے تسنیم زہرہ کیانی کی تقرری کے سرکاری نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے سردار لیئق احمد کو ان کے سابقہ عہدے پر بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔

یہ فیصلہ سردار لیئق احمد کی جانب سے دائر کردہ رِٹ پٹیشن پر سنایا گیا، جس میں انہوں نے تسنیم زہرہ کی بطور سیکرٹری تعلیمی بورڈ تقرری کو چیلنج کیا تھا۔

سردار لیئق احمد کی قانونی نمائندگی معروف قانون دان ثاقب جاوید ایڈووکیٹ نے کی، جنہوں نے عدالت کے سامنے میرٹ، قانونی ضوابط اور تقرری کے طریقہ کار پر مفصل دلائل پیش کئے۔

جسٹس خالد رشید چوہدری نے ابتدائی سماعت کے بعد نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے سردار لیئق احمد کو ان کے عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا۔
عدالتی فیصلے کو تعلیمی و قانونی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، اور اسے سرکاری تقرریوں میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی بالادستی کی جانب ایک مثبت پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی بچوں کے حوالے سے اہم ایڈوائزری جاری

Scroll to Top