مری (کشمیر ڈیجیٹل)امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق احمد خان کی گاڑی مری کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔ ڈاکٹر مشتاق احمد خان سمیت دیگر چار افراد بھی گاڑی میں سفر کررہے تھے ۔
امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر مشتاق خان کی گاڑی کو حادثہ اچانک پیش آیا تاہم خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی وجوہات سڑک پر پھسلن بتائی جاتی ہے تاہم حتمی رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی۔
امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد خان نے حادثے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور تمام احباب و کارکنان سے دعاؤں کی درخواست کی۔جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام کی جانب سے ڈاکٹر مشتاق اور دیگر افراد کی خیریت پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد مشتاق خان چکوٹھی زندہ باد پاکستان ریلی میں شرکت کے بعد اسلام آبادجارہے تھے کہ گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔
سپریم کورٹ آزادکشمیر: منشیات کیس میں پیشرفت، ڈسٹرکٹ سیشن جج راجہ امتیاز معطل، انکوائری کا حکم